ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرکز نے بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ، بنگال سے متحدہ کمان کی مزید میٹنگیں کرنے کو کہا

مرکز نے بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ، بنگال سے متحدہ کمان کی مزید میٹنگیں کرنے کو کہا

Thu, 30 Jun 2016 00:03:27    S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی حکومت نے نکسل متاثرہ چار ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانے کے مقصد سے متحدہ کمان کی میٹنگیں باقاعدگی سے کریں۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ اور مغربی بنگال کی حکومتوں سے کہا کہ وہ متحدہ کمان کی میٹنگیں اکثر کیا کریں تاکہ بہتر نتائج کے لیے نکسل مخالف حکمت عملی کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے اور نئی حکمت عملی بنائی جا سکیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق سنگھ نے گزشتہ پیر کو رانچی میں ہوئی ایسٹرن زونل کونسل کی میٹنگ میں متعلقہ ریاستوں کو اس بات سے آگاہ کرایا۔سنگھ نے چاروں صوبائی حکومتوں سے کہا کہ متحدہ کمان کی میٹنگیں باقاعدگی سے بلایاکریں ، کیونکہ بے ضابطگی سے ساتھ ساتھ کارروائی اور ترقی کی دورخی حکمت عملی میں پیش رفت متاثر ہو سکتی ہے۔وزیر داخلہ نے جھارکھنڈ کی مثال بھی پیش کی جہاں ماؤنوازوں کے مختلف گروپ سرگرم ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے درمیان بہتر تال میل اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔زونل کونسل کے میٹنگ نکسل متاثرہ ریاستوں میں چلائے جا رہے کئی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے بلائی گئی تھی اور اس میں یہ پایا گیا کہ بہار قلعہ بند تھانے کی تعمیر میں پیچھے رہ گیا ہے۔بہار میں 45قلعہ بند تھانوں کی تعمیر کو منظوری فراہم کی گئی تھی جن میں سے ابھی 40کی تعمیر ہونی باقی ہے۔اس معاملے میں جھارکھنڈ میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے جہاں منظور شدہ 73قلعہ بند تھانوں میں صرف دو کاکام باقی رہ گیا ہے۔اسی طرح اڑیسہ میں 52میں سے 18اور مغربی بنگال میں 17میں سے ایک تھانے کا کام ابھی مکمل نہیں سکا ہے۔


Share: